سوات میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

سوات میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے سوات میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دو دہشت گردوں کوہلاک اورایک گرفتارکرلیا۔

4 اور 5 اکتوبر کی رات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع سوات کے علاقے چارباغ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران خارجی سرغنہ عطا اللہ عرف مہران سمیت دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستان کومضبوط ریاست بنانے کیلئے پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک ہو : بیرسٹر سیف

عطا اللہ عرف مہران علاقے میں دہشت گردوں کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث رہا، جن میں 22 ستمبر 2024 کو سوات میں سفیروں کے قافلے کو لے جانے والی پولیس گاڑی پر کیے جانے والا دیسی ساختہ بم دھماکہ بھی شامل ہے۔

سیکیورٹی فورسز علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لیے صفائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *