خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگنے کی پیش گوئی کر دی گئی

خیبر پختونخوا میں گورنر راج  لگنے کی پیش گوئی کر دی گئی

وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد میں کے پی ہاؤس سے گرفتاری کی متضاد خبریں سامنے آئیں، جبکہ صوبے میں گورنر راج کے امکانات بھی زیر غور ہیں۔

سابق ایڈووکیٹ جنرل شمائل بٹ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہائیکورٹ سے ضمانت مل جائے تو وزیراعلیٰ کی گرفتاری ممکن نہیں ہوگی۔ تاہم، اگر علی امین گنڈاپور متعلقہ عدالت میں پیش نہیں ہوتے، تو ان کی گرفتاری قانونی طور پر جائز ہو گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو باضابطہ طور پر گرفتار نہیں کیا گیا، بیرسٹر سیف

شمائل بٹ نے مزید وضاحت کی کہ لشکر کشی کو جواز بنا کر صوبے میں گورنر راج نافذ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے وزیراعظم کو صدر کو سمری بھیجنی ہوگی، جس کے بعد صدر گورنر کو کنٹرول سنبھالنے کی ہدایت کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبائی اسمبلی ایک قرارداد منظور کرے گی، جس میں وہ گورنر راج کے حق میں یا اس کے خلاف اپنی رائے پیش کریں گے۔ اس صورتحال پر وزیر داخلہ نے سخت کارروائی کی وارننگ دی ہے، لیکن ابھی تک خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بارے میں کوئی حتمی خبر سامنے نہیں آئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *