اعظم سواتی احتجاج کو لیڈ کریں گے، شیخ وقاص اکرم

اعظم سواتی احتجاج کو لیڈ کریں گے، شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اگر گرفتار ہوئے تو اعظم سواتی احتجاج کو لیڈ کریں گے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور عمران خان سے بڑا لیڈر نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات آنے تک احتجاج جاری رہے گا۔ احتجاج کو سینئر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی لیڈ کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کا دعویٰ کیا جارہا تھا تاہم سرکاری ذرائع نے ان کی گرفتاری کی تردید کی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کر لیا گیا

دوسری جانب وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد میں کے پی ہاؤس سے گرفتاری کی متضاد خبریں سامنے آئیں، جبکہ صوبے میں گورنر راج کے امکانات بھی زیر غور ہیں۔

سابق ایڈووکیٹ جنرل شمائل بٹ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہائیکورٹ سے ضمانت مل جائے تو وزیراعلیٰ کی گرفتاری ممکن نہیں ہوگی۔ تاہم، اگر علی امین گنڈاپور متعلقہ عدالت میں پیش نہیں ہوتے، تو ان کی گرفتاری قانونی طور پر جائز ہو گی۔

editor

Related Articles