کراچی میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

کراچی میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

کراچی میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے انصاف ہاؤس پر چھاپہ مار کر 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایچ او ٹیپو سلطان طارق محمود کی قیادت میں ہونے والی اس کارروائی کے دوران پولیس کی نفری بھی موقع پر موجود تھی اور مزید افراد کو حراست میں لینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ فراہم کی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان اور رہنما عمران خان کی کال پر ملک کے اہم شہروں میں احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرام راجہ کو دیگر وکلا اور کارکنان سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *