اسلام آباد پر دھاوا بولنے میں ملوث کرداروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ

اسلام آباد پر دھاوا بولنے میں ملوث کرداروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پر دھاوا بولنے میں ملوث کرداروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی پنجاب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آج کا دن انتہائی اہم تھا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں مظاہرین نے اسلام آباد پر دھاوا بولا تاہم ہم نے ان کی سٹریٹجی ناکام بنا دی ہے۔ پولیس کی جانب سے 564 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 120افغان شہری شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا انہیں باقاعدہ تربیت دی گئی تھی۔ پنجاب پولیس کے 71 اور اسلام آباد پولیس کے 31 اہلکار زخمی ہوئے۔ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر براہ راست فائرنگ کی گئی۔ پولیس والوں نے تحمل سے کام لیا اور کہیں گولی نہیں چلائی۔ ایک پولیس اہلکار کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جس کی رپورٹ وزیراعظم کو پہنچائی جائیگی۔ جس کے حکم پر اور جس نے بھی دھاوا بولا اس کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ جو وفود آرہے ہیں وہ نہ آئیں۔ آئی جی اسلام آباد خود میدان میں موجود رہے اور مظاہری سے نمٹے۔ اداروں پر حملوں میں ملوث خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ جس نے بھی خیبرپختونخوا پولیس کو استعمال کیا اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ علاقہ کلئیر کروا لیا ہے تاکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے عوام کو مزید مشکلات نہ ہوں۔ صبح تک معاملات ٹھیک ہوجائیں گے، اس پر ورکنگ کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *