پٹودی کی شہزادی اور سپرمین ایک ساتھ، تصاویر وائرل

پٹودی کی شہزادی اور سپرمین ایک ساتھ، تصاویر وائرل

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اور ہالی ووڈ اسٹار ہنری کیول کی ایک ساتھ سامنے آنے والی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جہاں مداح اس غیر متوقع ملاقات پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان اور سپرمین کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے برطانوی اداکار ہنری کیول کی ملاقات انگلینڈ میں جاری معروف گھڑ دوڑ فیسٹیول رائل اسکوٹ کے دوران ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:عماد وسیم کی کامیابیوں کو سراہنے پر نائلہ راجہ تنقید کی زد میں

دونوں شخصیات عالمی شہرت یافتہ لگژری واچ برانڈ لانجینز کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں اور اسی سلسلے میں ایک خصوصی فوٹو شوٹ میں شریک ہوئیں۔

تقریب کے دوران سارہ علی خان نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس اور روایتی برطانوی انداز کی ہیٹ پہن رکھی تھی، جبکہ ہنری کیول کلاسک بلیک ٹیل کوٹ اور ٹاپ ہیٹ میں ملبوس نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں :سوشل میڈیا اسٹار اوری کی شاہانہ کمائی کا انکشاف

سارہ علی خان نے تقریب کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’’لانجینز کے ساتھ ایک شاہی تقریب‘‘۔

تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’’یہ واقعی ایک حیران کن کراس اوور ہے، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ سارہ علی خان اور ہنری کیول کو ایک ہی فریم میں دیکھوں گا۔‘‘

ایک اور مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’’ایک طرف پٹودی خاندان کی شہزادی اور دوسری طرف سپرمین، دونوں ایک ساتھ بہت اچھے لگ رہے ہیں۔‘‘

editor

Related Articles