پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے مقبولیت کا ایک اور ریکارڈ قائم کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماورا حسین کے فالوورز کی تعداد 9 ملین ہو گئی ، ماورا حسین نے انسٹاگرام پر 9 ملین فالوورز مکمل ہونے پر خوشی کے اظہار کیلئے توریب کا اہتمام بھی کیا۔
اس موقع پر انہوں نے سفید رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا تھا جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
اداکارہ نے پوسٹ کے عنوان میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آج ہم 9 ملین ہیں، ایک دن ہم 90 اور 900 ملین بھی ہوں گے، مجھے پیار کرنے اور میری اُڑان بھرنے کے سفر میں مجھے سپورٹ کرنے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ۔
ماورا کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی محبت نے مجھے ہر مشکل کے سامنے مضبوطی سے کھڑا ہونا سکھایا، اگر آپ کا ساتھ نہیں ہوتا تو آج میں اس مقام پر نہیں ہوتی، میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔