اداکارہ یشما گل کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا جواب وائرل

اداکارہ یشما گل کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا جواب وائرل

کراچی کے گورنر ہاؤس میں منعقدہ اجتماع میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے ممتاز عالمی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ایک اہم سوال کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں اور 5 اکتوبر کو گورنر ہاؤس سندھ میں ایک لیکچر دیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اجتماع کے دوران ڈاکٹر ذاکر نے “ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے” کے عنوان پر تقریر کی، جس کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا۔ یشما گل نے ڈاکٹر ذاکر سے مخاطب ہوکر بتایا کہ وہ دین اسلام سے دور ہو گئی تھیں، لیکن ان کے بیانات سننے کے بعد دوبارہ دین کی طرف راغب ہونے میں کامیاب ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو کی اکتوبر کیلئے نئی قیمتیں سامنے آگئیں

انہوں نے سوال کیا کہ اگر اللہ نے ہماری تقدیر پہلے سے لکھ دی ہے تو ہمارے پاس کیا اختیار ہے؟ انہوں نے وضاحت کی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے پہلے ہی انسان کی تقدیر طے کر دی ہے تو اس صورت میں انسان کے صحیح یا غلط اعمال کی ذمہ داری کس پر ہے، کیونکہ تقدیر تو پہلے ہی لکھی جا چکی ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یشما گل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو غیب کا علم ہے اور وہ جانتا ہے کہ انسان اپنی زندگی میں کیا کرنے والا ہے، چاہے وہ اچھے اعمال ہوں یا برے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی جی ایس ایکس 125 پر شاندار آفر لگا دی گئی

انہوں نے وضاحت کی کہ اللہ تعالیٰ نے وہ نہیں لکھا جو انسان کرے گا، بلکہ اللہ نے وہ لکھا ہے جو انسان نے خود کرنا ہے۔ ایک مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ایک شخص ایک چوراہے پر کھڑا ہے جہاں سے چار مختلف راستے نکلتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ نے اُس کی تقدیر میں وہ راستہ لکھا ہے جو اُس نے اپنی سوچ سے چُنا۔ یعنی، راستہ اللہ نے نہیں چُنا، بلکہ انسان نے خود اپنے لیے اس راستے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *