علی امین گنڈا پور کی خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کی حقیقت سامنے آگئی

علی امین گنڈا پور کی خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد:وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے 5 اکتوبر کو احتجاج کے دوران اسلام آباد میں غائب ہونے کی تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کو خیبر پختونخوا ہاؤس کے گیٹ سے داخل ہوتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گنڈا پور نے کالی شلوار قمیض میں خیبر پختونخوا ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد لباس تبدیل کیا اور دوسرے رنگ کے سول کپڑوں میں ملبوس ہو کر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ وہاں سے روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو کی اکتوبر کیلئے نئی قیمتیں سامنے آگئیں

سی سی ٹی وی تصاویر سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ اپنی مرضی سے حفاظتی اہلکاروں کے ساتھ ہاؤس سے باہر جا رہے ہیں۔ ان تصاویر کی بنیاد پر یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ علی امین گنڈا پور نے خود اپنی مرضی سے مظاہرین کو چھوڑ کر غائب ہونے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب چند عناصر اس واقعے کو سیاسی فائدے کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور عوام کے سامنے جھوٹے بیانات پیش کر رہے ہیں۔ یہ صورتحال نہ صرف سیاسی عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے بلکہ عوامی اعتماد کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

Related Articles