پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ڈی چوک میں احتجاجی کال کے سلسلے میں سخت سیکیورٹی کے باوجود مزید کارکنان پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 45 کارکنان کو گرفتار کر لیا، جن میں 10 خواتین بھی شامل ہیں۔
ذرائع نے کہا ہے کہ اسلام آباد ڈی چوک پر احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنان میں سے 45 کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے احتجاجی کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے فوری کارروائی کرتے ہوئے مختلف اوقات میں کارکنان کو حراست میں لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق صبح سے اب تک ڈی چوک سے مجموعی طور پر 45 کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔جن میں 10 خواتین بھی شامل ہیں، اس دوران پولیس مختلف مقامات پر سرچ آپریشن بھی کر رہی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاجی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی سخت نگرانی اور کارروائیاں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔