محکمہ موسمیات نے 8 اکتوبر تک ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں رات گئے بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ پہلے خشک موسم کی وجہ سے گرمی اور حبس میں اضافہ ہو گیا تھا، مگر گزشتہ رات کالے بادلوں نے آسمان کو ڈھانپ لیا اور ٹھنڈی ہواؤں نے درجہ حرارت میں مزید کمی کر دی، جس کے نتیجے میں شہریوں نے راحت محسوس کی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں 8 اکتوبر تک بارشوں کے امکانات ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے سے راتیں زیادہ ٹھنڈی ہونے لگی ہیں، جو موسم سرما کی آمد کی نشاندہی کرتی ہیں۔نئی موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ اور صوابی میں بارش کا امکان ہے، جبکہ مردان، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ، مری، گلیات، گجرات اور وسطی و جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد میں 7 اکتوبر تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ کوئٹہ، ژوب، لسبیلہ اور دیگر علاقوں میں بھی 8 اکتوبر کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔