وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا میں آج بھی سچ بولنے کی ہمت نہیں :ایمل ولی خان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا میں آج بھی سچ بولنے کی ہمت نہیں :ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ تقریر سے علی امین گنڈاپور نے اپنی کرسی پکی کی۔

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھاافسوس یہ ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل پر آج بھی کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ، اس شخص میں آج بھی ہمت نہیں کہ سچ بولے۔ ایمل ولی کا کہنا تھا کہ فراڈ انتخابات 2024ء کے 5 دن بعد میں نے کہا تھا کہ گنڈاپور کس کا بندہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈا پورکی ڈرامائی واپسی پر حکو متی ردعمل سامنے آگیا

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے منظر عام پر آنے کے فوری بعد صوبائی کابینہ سے دھواں دھار خطاب کیا اور الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ پشاور میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے شام گئے سے جاری اجلاس کے دوران علی امین اچانک ایوان میں داخل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے احتجاج میں سرکاری وسائل کے استعمال کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

قائد ایوان کی آمد کے ساتھ ہی تحریک انصاف کے ار اکین اسمبلی نے شدید نعرے بازی کی۔ ایوان آمد کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھادیا اور کہا کہ میں نے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی دیکھی، میں ساری رات وہیں پرتھا، انہیں نہیں ملا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *