اپوزیشن احتجاج کا دائرہ کار بلوچستان تک بڑھائینگے : محمود اچکزئی کا اعلان

اپوزیشن احتجاج کا دائرہ کار بلوچستان تک بڑھائینگے : محمود اچکزئی کا اعلان

سربراہ تحریک تحفظ آئین محمود خان اچکزئی نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج کو اب بلوچستان تک بڑھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے اپوزیشن احتجاج کا دائرہ کار کو بلوچستان تک وسعت دی جائے ۔ 7 اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ میں پُرامن احتجاج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف مقدمہ درج، دہشتگردی اور دیگر سنگین دفعات شامل

سربراہ تحریک تحفظ آئین کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو خبردار کیا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کوضمانت پررہا کیاجائے، اس کے باوجود ہماری با توں پر نہ کسی نے دھیان دیا اور نہ ہی سنجیدگی سے ان پر غورکیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی دہشتگرد جماعت، جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے: مریم نواز

محمودخان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ اب عوام نے اپنا راستہ خود متعین کرنا شروع کردیا ہے۔

editor

Related Articles