آئینی ترامیم : کس صورت میں حکومت کا ساتھ دینگے ؟ خالد مقبول نے بتا دیا

آئینی ترامیم : کس صورت میں حکومت کا ساتھ دینگے ؟ خالد مقبول نے بتا دیا

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم )پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ آئینی ترامیم سے اگر عوام کو فائدہ ہوگا تو ساتھ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کو دیکھیں گے پھر فیصلہ کریں گےاگر یہ عوامی مفاد میں ہوئی تو ساتھ دیں گے ورنہ نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کل کا دن در اصل 9 مئی ٹو تھا: مریم اورنگزیب

ایم کیو ایم اپنے فیصلے کرنے کے لئے آزاد ہے ، جب بھی پاکستان آگے کی طرف جارہا ہوتا ہے تو یہ لوگ رخنہ ڈال دیتے ہیں ، مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتائج اچھے نہیں رہے، ہم کوٹہ سسٹم کی مخالفت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت و کارکنان پر لاہور میں بغاوت کا مقدمہ درج

خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ملک میں میرٹ کا فیصلہ کرنے والے خود میرٹ پر نہیں ہوں گے تو معاملات نہیں چل سکتے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *