وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی میں چینی عملے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی میں چینی عملے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

کراچی: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب چینی عملے کی گاڑی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے اس حملے میں دو چینی باشندوں کی ہلاکت پر رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی وزیراعظم نے زخمیوں کو ترجیحی بنیاد پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردوں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان کا قلع قمع کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ یہ دہشت گرد پاکستانی نہیں بلکہ پاکستان کے دشمن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دہشت گردی کے مکمل سدباب کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے اور اس کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔

یہ واقعہ پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں عزم کی ایک اور مثال ہے، اور وزیراعظم کا عزم اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت امن و امان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *