آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاجی مظاہرین نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران 154 ملین روپے کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔
انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے سے سرکاری املاک کے نقصانات کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاجی مظاہرین نے اسلام آباد میں انتشار کے دوران سیف سٹی اتھارٹی کے 441 کیمروں کو نقصان پہنچایا اور اس کیساتھ ساتھ 10 گاڑیوں اور پولیس اہلکاروں کے اکتیس موٹر سائیکلز کو بھی نقصان پہنچایا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے اہلکار عبدلحمید شاہ کو 26 نمبر چونگی کے قریب احتجاجی مظاہرین کی جانب سے پھینکے پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ریکسیو کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا سکیں اور شہید ہوئے، آئی جی اسلام آباد پولیس کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے کئی موٹر سائیکل نذرِ آتش کیئےاور عوام کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔
مزید پڑھیں: عدالت نے عمران خان کی بہنوں کو ریمانڈ پرپولیس کی تحویل دیدیا
آئی جی پولیس کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں 31 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور لگ بھگ 154 ملین مالیت کی سرکاری املاک کو مجموعی طور پر احتجاجی مظاہرین کی وجہ سے نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے بہادر ی سے احتجاجی مظاہرین کی کوششوں کو ناکام بنایا اور 800 سے زائد احتجاجی مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 120 افغانی بھی شامل ہیں۔ انہوں نےکہا کہ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی اور سرکاری املاک کو نظرآتش بھی کیا۔ آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہا کہ سیف سٹی اتھارٹی اور اسپیشل برانچ کے تعاون سے احتجاجی مظاہرین کی شناخت کا عمل جاری ہے اور ان کے ٹھکانوں پرچھاپے مار کر انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔