ایم جی موٹرز نے اپنے مقبول ایچ ایس ایسنس ماڈل کے لیے ایک نئی اورآسان ادائیگی کی پرکشش اسکیم متعارف کرائی ہے۔ اس اسکیم کے تحت صارفین50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ گاڑی کے مالک بن سکتے ہیں اور ایکس فیکٹری قیمت پر صفر مارک اپ کے ساتھ خریداری کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایم جی ایچ ایس ایسنس کی قیمت 80 لاکھ 99 ہزار روپے ہے، جس میں خریداروں کو 50 فیصد قیمت جو 40 لاکھ 49 ہزار 500 روپے بنتی ہے ایڈوانس ادا کرنا ہوگی۔ کمپنی جانب سے صارفین کے لیے 6 یا 12 ماہ کے ادائیگی کے منصوبے دستیاب ہیں، جن میں سے وہ اپنے بجٹ کے مطابق انتخاب کر سکتے ہیں۔
اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے خریداروں کو 50 لاکھ 15 ہزار 336 روپے کی ڈاؤن پیمنٹ کرنی ہوگی، جس میں کئی اضافی چارجز شامل ہیں۔ ان میں 4 لاکھ 4 ہزار 950 روپے کیش مارجن ریفنڈ ایبل رقم، 2 لاکھ روپے کی رجسٹریشن فیس، 30 ہزار 500 روپے فریٹ چارجز، 1 لاکھ 61 ہزار 980 روپے کی ڈبلیو ایچ ٹی (فائلر)، 30 ہزار 371 روپے کی ای ایم آئی پروسیسنگ فیس، 1 لاکھ 25 ہزار 535 روپے انشورنس پریمیم اور 12 ہزار 535 روپے کی ٹریکر انسٹالیشن فیس شامل ہیں۔
اگر آپ 12 ماہ کے ادائیگی کے پلان کو منتخب کرتے ہیں تو آپ کی ماہانہ قسط 3 لاکھ 37 ہزار 458 روپے ہوگی، جبکہ 6 ماہ کے پلان میں ماہانہ قسط 6 لاکھ 74 ہزار 917 روپے ہوگی۔یہ پیشکش صارفین کو کم سے کم پیشگی لاگت اور قابلِ انتظام ماہانہ اقساط کے ساتھ فیچر سے بھرپور ایم جی ایچ ایس ایسنس کے مالک بننے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔