پی ٹی آئی اسلام آباد احتجاج سے گرفتار مظاہرین کے ہوشربا انکشافات

پی ٹی آئی اسلام آباد احتجاج سے گرفتار مظاہرین کے ہوشربا انکشافات

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار مظاہرین کے ہوشربا بیانا ت سامنے آنے کا انکشاف ہوا اہے اور گرفتار مظاہرین نے انکشاف کیا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں انہیں اسلام آباد میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج کے دوران گرفتار احتجاجی مظاہرین نے پولیس کسٹڈی میں ہوشربا انکشاف کیئے ہیں اور پولیس کے مطابق گرفتار مظاہرین نے کہا ہے کہ شر پسندی ، انتشار اور بدامنی پھیلانے کا انہیں وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا تھا اور “علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا تھا کہ آپ نے آنا ہے اور ہمیں آگ لگانے کیلیے پٹرول فراہم کیا اور بتایا کہ وہ ذمہ دار ہے”۔ پر امن احتجاج کا لبادہ اوڑھے شر پسند بلوائیوں نے ریاست کیخلاف بد امنی پھیلانے میں تمام حدود پار کر دیں اوراسلام آباد پولیس کی جانب سے انتشار اور فساد پھیلانے والے متعدد شر پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس سِیل کرنے کا آغاز کر دیا گیا

پولیس کی کسٹڈی میں شر پسندوں نے انتشار پھیلانے کے منصوبے سے متعلق ہولناک انکشافات کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شر پسند سلیم نے کہا کہ “میں سوات کا رہائشی ہوں میرے دوستوں کے پاس پٹرول تھا مجھے دوستوں نے کہا کہ اسلام آباد جانا ہے” شر پسند سلیم ، “یہ ہمارا ملک ہے ہمیں ایسا غلط قدم نہیں اٹھانا چاہیے تھا””میرا نام کاشف ہے میں کوہاٹ کا رہائشی ہوں” شرپسند کاشف ، “میرے پاس پی ٹی آئی کا رہنما آیا تھا اور ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا کہا ”
شر پسند کاشف “اس نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد میں ہمیں پٹرول بم مل جائیں گے”۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ ہاؤس سے خیبر پختونخوا تک پہنچنے کا سفر، علی امین گنڈا پور کی فرار کی کہانی، عمران ریاض کی زبانی

شر پسند کاشف، “ہمیں یہ بھی کہا کہ ڈی چوک کے سامنے ہر چیز کو آگ لگادو چاہے وہ پولیس والے ہی کیوں نہ ہوں” شر پسند کاشف، شرپسندی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے نام نہاد احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کی سازش کے تمام تانے بانے جوڑے جا رہے ہیں اور سخت قانونی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *