سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان نے علی امین گنڈا پور کے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس سے خیبر پختونخوا پہنچنے مکمل تفصیلات شیئر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق عمران ریاض نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے ایک ذہنی منصوبہ بندی کے تحت اپنے فرار ہوئے ، عمران ریاض خان کے مطابق علی امین گنڈا پور نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس اسلام آبادسے نکلنے کے بعد گاڑی کے لیے انتظامات کر لیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے خود بھی اپنی حفاظت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کپڑے تبدیل کیے کیونکہ ان کے پرانے کپڑے بارش میں گیلے اور گندے ہو چکے تھے۔ انہوں نے نئے کپڑے پہنے تاکہ کسی کی نظر نہ پڑے۔
عمران ریاض نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے بقول وہ مارگلہ ہلز کی ایک مشکل ٹریل، ممکنہ طور پر ٹریل نمبر 3، پر چڑھنے لگے، جہاں ان کے ساتھ ایک اور شخص بھی موجود تھا۔ یہ راستہ انتہائی دشوار گزار تھا، لیکن علی امین گنڈا پور اس پر کامیابی سے چڑھتے رہے۔ٹریک کے دوران علی امین گنڈا پور نے پہاڑوں کی پچھلی جانب جانے کا فیصلہ کیا جہاں خیبر پختونخوا کا علاقہ شروع ہوتا ہے۔ وہاں پہنچ کر انہوں نے پتھروں کے ذریعے گاڑی کو اپنی طرف متوجہ کیا اور گاڑی کو روکا۔ اس کے بعد وہ گاڑی میں بیٹھ کر ہری پور کی جانب روانہ ہو گئے۔علی
عمران ریاض کا مزید کہنا تھا کہ امین گنڈا پور کے بقول یہ پورا سفر تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا، اور اس دوران ان کو اپنی پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی تک پہنچنے میں کامیابی حاصل ہوئی، اور وہ خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچنے میں کامیاب ہوئے ۔