پی آئی اے نے ٹورنٹو جانیوالے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی

پی آئی اے نے ٹورنٹو جانیوالے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے ٹورنٹو جانے والے مسافروں کیلئے ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے ٹورنٹو کا سفر کرنے والوں کیلئے قومی ائیر لائنز نے خوشخبری سناتے ہوئے ٹکٹوں میں بڑی رعایت کا اعلان کر دیا، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت کا فائدہ مسافر 15 اکتوبر تک اٹھا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

15 اکتوبر2024ء تک بک کروائی گئی ٹکٹیں 20 دسمبر 2024 تک سفر کے لیے استعمال کی جا سکیں گی۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کا مزیدکہنا ہے کہ یہ اقدام مسافروں کیلئے خوش آئند ہے، جس سے انہیں اپنی ضروریات کے مطابق سفری سہولیات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ریلوے کا جعفر ایکسپریس اور بولان ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *