شاؤمی کی الیکٹرک گاڑی ایس یو 7 کی پاکستان میں ممکنہ لانچنگ نے ہلچل مچا دی

شاؤمی کی الیکٹرک گاڑی ایس یو 7 کی پاکستان میں ممکنہ لانچنگ نے ہلچل مچا دی

شاؤمی کی الیکٹرک گاڑی ایس یو 7 کی پاکستان میں ممکنہ لانچنگ کی خبر نے مارکیٹ میں ہلچل مچا دی۔

ایئرلنک کمپنی نے دو ایس یو 7گاڑیاں پاکستان میں درآمد کیں جس کے بعد مختلف کانٹینٹ کریئٹرز کی جانب سے گاڑی پر ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

یہ گاڑی اپریل 2024 میں متعارف کرائی گئی تھی اور اب کراچی کی سڑکوں پر نظر آ رہی ہے۔ ایئرلنک، جو شاؤمی اور ریڈمی کے موبائل فونز کی ترسیل بھی کرتی ہےنے واضح کیا ہے کہ ابتدائی طور پر گاڑی کی لوکل پیداوار کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اس کے بجائےکمپنی پاکستانی مارکیٹ میں گاڑی کے ردعمل کا جائزہ لینے کے بعد مستقبل میں مقامی طور پر گاڑی اسیمبل کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کی ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی سروس کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی

ایس یو 7 میں شاؤمی کا ہائیپر او ایس آپریٹنگ سسٹم موجود ہے اور یہ خودکار ڈرائیونگ فیچرز سے بھی لیس ہے، جو کہ این ویڈیا کی مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔اس گاڑی کی خصوصیات میں اس کی شاندار رفتار بھی شامل ہے، جو 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار صرف 2.78 سیکنڈز میں حاصل کر سکتی ہےجبکہ اس کی ٹاپ سپیڈ 265 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

15 منٹ کی چارجنگ میں بیس ماڈل 350 کلومیٹر اور ٹاپ ماڈل 510 کلومیٹر کا سفر کر سکتا ہے۔ گاڑی کی قیمتیں بھی مختلف ہیں، بیس ماڈل تقریباً 85 لاکھ روپے سے شروع ہوتا ہےجبکہ پرو اور پرو میکس ویرینٹس کی قیمتیں بالترتیب 97 لاکھ اور 1 کروڑ 19 لاکھ روپے کے قریب ہیں۔

ایئرلنک کی جانب سے اس گاڑی کی درآمد کے ساتھ ہی کمپنی کے شیئر کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو 2.5 روپے سے بڑھ کر 11.7 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یہ لانچنگ پاکستانی صارفین کے لیے جدید الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا میں ایک نیا باب کھول سکتی ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو جدید ٹیکنالوجی اور بہترین پرفارمنس کی تلاش میں ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *