عمران خان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا

عمران خان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا

عمران خان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دوران جاں بحق ہونیوالے اسلام آباد پولیس کے اہلکار عبدالحمید شاہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ نون میں درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں اقدام قتل ، اغوااور دہشتگردی سمیت 12دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ عمران خان ، علی امین گنڈاپور ، اعظم سواتی ، بیرسٹر سیف ، عمر ایوب اور عامر مغل کیساتھ ساتھ 5 سو نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پر دھاوا بولنے میں ملوث کرداروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ

درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عامر مغل نے مظاہرین کیساتھ ملکر کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کو پکڑ کر اس پر لاتوں، مُکوں، ڈنڈوں اور پتھروں سے تشدد کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق بہیمانہ تشدد کے بعد عامر مغل ساتھیوں سمیت پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو اغوا کرکے لے گئے اور بڈھانہ لنک روڈ پر بے ہوشی اور زخمی حالت میں چھو ڑ کر فرار ہوگئے۔ عبدالحمید کو زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگئے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *