ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اس کمی کے بعد ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے کم ہو کر 235511 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہو کر 2647 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عوام کو فائدہ نہ مل سکا
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 67 پیسے ہے، جو کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 3 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
کل ڈالر 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ تین پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 66 پیسے پر بند ہوا۔