خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے کالعدم پی ٹی ایم کے جلسے میں جانے پہ پابندی لگا دی

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے کالعدم پی ٹی ایم کے جلسے میں جانے پہ پابندی لگا دی

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین پر کالعدم پختون تحفظ موومنٹ کے جلسے میں جانے پر پابندی عائد کر دی۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں تمام سرکاری محکموں اور ملازمین کو مطلع کیا گیا ہے کہ کسی بھی کالعدم تنظیم کے پروگرام یا سرگرمی میں شرکت کرنا، چاہے وہ جسمانی، مالی یا کسی اور صورت میں ہو، غیر قانونی ہے۔


اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ مذکورہ پابندی کی خلاف ورزی کی گئی تو قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ ہدایت سرکاری ملازمین کی ذمہ داریوں اور قانون کی پاسداری کے تحت دی گئی ہے تاکہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

مزید پڑھیں: وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی لگا دی

دوسری جانب کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف ریاست حرکت میں آگئی۔ مندرجہ ذیل افراد کو کالعدم تنظیم پشتون تحفظ موومنٹ کی مدد کرنے کے سلسلے میں پاکستان کے اینٹی ٹیررزم ایکٹ 1997 کے سیکشن 11EE کے تحت شیڈول 4 میں ان کے نام شامل کردیے گئے ہیں۔

جنوبی وزیرستان

1۔ منظور احمد پشتین
2۔ شاہ فیصل غازی
3۔ جمال مالیار
4۔ عالم زیب
5۔ محمد سمیع عرف پشتین
6۔ حیات خان
7۔ امیر حمزہ
8۔ اشتیاق محسود
9۔ محمد بلال
10۔ عبدلقہار
11۔ ڈاکٹر سید عالم
12۔ سیف الرحمٰن
13۔مرتضٰی خان محسود
14۔ مصطفی چمٹو
15۔ محمد فاروق
16۔ محمد سجاد

صوابی

1۔ خیر الامین
2۔ لیاقت علی یوسف زئی
3۔ عرفان مجنون
4۔ محمد علی
5۔ محمد عثمان

باجوڑ

1۔ سلمان خان
2۔ ابوذر خان
3۔ غیرت خان
4۔ اصف علی
5۔ واجد علی
6۔ حذیفہ

خیبر

1۔ حسین احمد
2۔ آفتاب شنواری
3۔ سمیع اللہ
4۔ محب افریدی
5۔ محمد حنیف
6۔ جہانگیر خان
7۔ ملک نصیر احمد
8۔ خان ولی
9۔ عمران لالا
10۔ امجد

مالاکنڈ

1۔ ظہیر جہان
2۔ ہدایت الرحمن
3۔ تاج محمد غرزنگ
4۔ مشتاق خان
5۔ سعید تجمل حسن
6۔ کامران

مہمند

1۔ شاکر (فکر مند)
2۔ مراد افغان
3۔ حبیب اللہ
4۔ سلیمان خان
5۔ قیصر خان
6۔ سلمان خان
7۔ صفدر مہمند
8۔ تفسیر مہمند
9۔ زاہد صافی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *