وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی لگا دی

وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم)  پر پابندی لگا دی

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے 6 اکتوبر 2024 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو ملک کی امن و سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ممنوعہ تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ حکومت نے اس بات پر یقین کرنے کے بعد کیا کہ پی ٹی ایم ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہے جو ملکی امن و امان کے لیے مضر ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق، یہ اقدام انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 11B کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پی ٹی ایم کو پہلے شیڈول میں شامل کیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس تنظیم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ حکومت کی جانب سے مزید کارروائیاں بھی متوقع ہیں، اور اس فیصلے کے بعد پی ٹی ایم کے رہنماؤں کا ردعمل دیکھنا باقی ہے۔

Related Articles