وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ احتجاج اور ہڑتالیں کرنے والے ملکی مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔
تفصیلات کے مطابق وز یرخزانہ محمد اورنگزیب کاخصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام کے لئے کئے گئے اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں، حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی تیل کی قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں
آئندہ دنوں مہنگائی میں مزید کم آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں بھی مزید بہتری آرہی ہے، پالیسی ریٹ میں بھی خاطر خواہ کمی آئی ہے، معیشت کے استحکام کے لیے ورک جاری ہے، حکومت سنبھالنے کے بعد ہم بڑی محنت سے ملک میں معاشی استحکام لے کر آئے ہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہڑتالوں اور احتجاج سے معیشت پر منفی اثرات پڑتے ہیں، ہڑتال یا احتجاج سے بہت سے شعبے براہ راست متاثر ہوتے ہیں، کاروبار بند ہونے سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے، شہر بند ہونے سے روزانہ کی بنیاد پر 190 ارب روپےکا نقصان ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ جبکہ سونا سستا ہو گیا
محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے اسلام آباد میں 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، احتجاج کرنے والے ٹیبل پر بیٹھ کر بات کریں اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کریں ۔