عدلیہ میں تبدیلی آنے کے بعد الیکشن کا آڈٹ ہوسکتا ہے :خواجہ آصف

عدلیہ میں تبدیلی آنے کے بعد الیکشن کا آڈٹ ہوسکتا ہے :خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عدلیہ میں تبدیلی آنے کے بعد الیکشن کا آڈٹ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ محمد آصف کا نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ خدشہ موجود ہے کہ عدلیہ میں تبدیلی آتے ہی الیکشن کا آڈٹ ہوجائے ۔ جب پہلی بار یہ بات کہی تھی تو مجھے اس بات کے اشارے ملے تھے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ میری یہ دُعا ہے یہ لڑائی آگے نہ بڑھے ، اسکی وجہ سے معاملات انتہائی سنگین ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی تر میم سے کن دو پارٹیوں کو نقصان ہو گا ؟مفتاح اسماعیل نے بتا دیا

خیال رہے کہ چند دن قبل ٹی وی انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا تھاکہ ملک میں الیکشن منسوخ قرار د ئیے جانے کی بات ہو رہی ہے، سرگوشیاں یہ بھی ہو رہی ہیں کہ اکتوبر میں عدالت میں الیکشن سے متعلق درخواست آجائے تو نمٹ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ میں مخصوص نشستیں کسے ملیں گی؟ الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *