پارلیمنٹ میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دو روز میں اجلاس طلب کر لیاجس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے لکھ گئے خط پر بھی غور کیا جائے گا۔ ایاز صادق کی جانب سے خط میں مخصوص نشستوں کی فوری الاٹمنٹ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو ہدایات کی گئیں اور معاملے کو جلد از جلد نمٹانے کی بھی درخواست کی تھی ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ، جو پارلیمنٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے صورتحال نمایاں ہو جائے گی ۔ خیال رہے کہ یہ اجلاس پارلیمانی قانون سازی کے تحت نئی ترامیم کے نفاذ کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کرے گا۔