مہنگائی میں مزید کمی، حکومت نے خوشخبری سنا دی

مہنگائی میں مزید کمی، حکومت نے خوشخبری سنا دی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے بتایا کہ معاشی استحکام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں ذرمبادلہ کے ذخائر 10.7 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، اور اقتصادی ڈھانچے میں اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت کی کوششوں سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید بہتری کی امید ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے اور پالیسی ریٹ میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے، جو مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کی شرح 6.9 فیصد پر آ گئی ہے اور عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے آئی پی پیز سے بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے پچھلے دو سے تین ہفتوں میں درآمدات میں کمی کے حکومتی اقدام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ریٹس میں کمی آئی ہے، جس کے نتیجے میں شرح سود میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *