ڈی چوک احتجاج کیس:پی ٹی آئی کی 9خواتین کارکنان کی ضمانتیں منظور

ڈی چوک احتجاج کیس:پی ٹی آئی کی 9خواتین کارکنان کی ضمانتیں منظور

ڈی چوک احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 9خواتین کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کا بتانا ہے کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تحریک انصاف کی خواتین کی ضمانتوں کی درخواستوں پر مقدمے کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی وکلا ء سردار مصروف، بابر اعوان اور نیاز اللہ نیازی نے دلائل دیئے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی وکیل مصطفین کاظمی کی ضمانت منظور کرلی گئی

اے ٹی سی نے ضمانتیں 30،30ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کیں ۔ کارکنان میں فرح انجم، صباوحید، صدیقہ ملک، طاہرہ حسین ،عابدہ ملک، شاہین ہاشمی، شمائلہ افتخار، صائمہ جمشید ودیگر شامل ہیں،پی ٹی آئی خواتین کارکنان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمے کا اندراج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بڑا فیصلہ ، سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *