پی ٹی اے نے موبائل فون خریدنے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں

پی ٹی اے نے موبائل فون خریدنے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے نئی موبائل ڈیوائسز خریدنے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔

پی ٹی اے کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو ہمیشہ قابل اعتماد ذرائع سے موبائل ڈیوائسز خریدنی چاہئیں اور یہ یقینی بنانا چاہیے کہ فون کی وارنٹی موجود ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں باضابطہ طور پر آئی فون 16 سیریز متعارف کروا دی گئی

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیا فون خریدتے وقت باکس پر پی ٹی اے اسٹیمپ چیک کریں اور یہ تصدیق کریں کہ آپ کی ڈیوائس کا آئی ایم ای آئی نمبر https://dirbs.pta.gov.pk/ سے مماثل ہے۔

صارفین اپنے موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر چیک کرنے کے لیے 8484 پر ٹیکس میسج بھیج سکتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by PTA (@ptaofficialpk)

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *