پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت کےپاس آئینی ترمیم لا نے کے لئے نمبرزپورے نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل میں میزبان کے ساتھ گفتگو کے دوران شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھاکہ حکومت کےپاس آئینی ترمیم کےلیےنمبرز پورے نہیں، ہمارے سات ایم این ایزپورے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف کاحکومت کےپاس اگر نمبرزپورے ہوتےتویہ کب کی آئینی ترمیم لاچکےہوتے، نمبرپورا کرنے کے لئے ایم این ایز کو گھروں سےاٹھایا گیا، ہم نے اپنے7ایم این ایزکو چھپا دیا ہے، اب وہ 7ایم این ایزحکومت کے ہاتھ نہیں آئیں گے۔
ہمارے ایم این ایز کو ڈرایا ، دھمکایا اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الر حمٰن کے سوال پر شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا نے ہمیں ضمانت دی ہےکہ وہ اپنا کندھا استعمال نہیں کرنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی چوک احتجاج کیس : پی ٹی آئی کی 9 خواتین کارکنان کی ضمانتیں منظور
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کےخط سےلگ رہا ہے کہ ان کےنمبرز گیم کم ہے ، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کو اب گھرجانا ہوگا۔ شیخ وقاص اکرم کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی کے)کے غائب ہونے کے معاملے پر سوال کے متعلق اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے بتا دیا ہے کہ وہ کہاں تھے۔