پاک افغان شاہراہ پر احتجاج کی آڑ میں مقامی قبائل کوکی خیل کا نیا دھندہ بے نقاب

پاک افغان شاہراہ پر احتجاج کی آڑ میں مقامی قبائل کوکی خیل کا نیا دھندہ بے نقاب

پاک افغان شاہراہ پر جمرود کے پاس کوکی خیل قبیلہ کا کچھ ہفتوں سے جاری احتجاج میں مرکزی شاہراہ بند کر کے ڈرائیورز سے پیسے لیکر گاڑیاں جانے کی اجازت دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان شاہراہ پر جمرود کے مقام کے گزشتہ کچھ ہفتوں سے مقامی قبائل کوکی خیل احتجاج کی آڑ میں مرکزی شاہراہ بند کرکے ڈرائیورز سے پیسے لیکر جانے کی اجازت دیتے ہیں ۔ ڈرائیورز کے مطابق کوکی خیل قبیلہ کے کچھ ملک پیسے لے کے گاڑیوں کو جانے دیتے ہیں جس کے سبب ٹرانسپورٹرز اور عوام رُل گئے ہیں اور گزرنے کے لیے پیسے دینے کے لیےمجبور ہیں۔ کوکی خیل قبیلے کے انہی ملکوں نے کالعدم پی ٹی ایم کو غیر قانونی عدالت کے لئے جمرود کے پاس جگہ بھی دے رکھی ہے ۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو جیل اصلاحات ایجنڈا کی خصوصی ہدایات جاری

ٹرک ڈرایئورز اور ٹرانسپورٹرز کے مطابق احتجاج/دھرنے کی آڑ میں پیسے کمانے کا نیا دھندہ شروع ہوا ہے اور پیسے نہ دینے پر ٹرکوں اور ٹرالیوں کو جانے نہیں دیا جاتا ۔ ڈرائیورز کے مطابق زیادہ تر وہ گاڑیاں چھوڑتے ہیں جن سے پیسے وصول کیے جاتے ہیں۔ متاثرہ لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز سے بھی پیسے بھی لیے جاتے ہیں اور مختلف غیر قانونی کام ہوتے ہیں۔بہت تکلیف میں ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔ ڈرائیورز کے مطابق ہم اعلی عہدیداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری لیے آسانی پیدا کریں اور دھرنے کو ختم کریں۔ ڈرائیورز کے مطابق

مزید پڑھیں: بلوچستان بار کونسل کا مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ

جب ڈارئیور یہاں سے گاڑیاں نکالتے ہیں تو اس میں شر فساد بھی ہوتا ہے اورجو لوگ عزت دار ہوتے ہیں اور پیسے نہیں دیتے وہ ادھر ہی پھنسے ہوئے ہیں ۔ ٹرانسپورٹرز کے مطابق اور جو لوگ پیسے دیتے ہیں وہ بغیر نمبر کے چلے جاتے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *