جماعت اسلامی کا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

جماعت اسلامی کا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

جماعت اسلامی نے کرکٹ میں پے در پے ناکامیوں پر محسن نقوی کو پی سی بی چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے اور نئے کپتان مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہے کہ پی ٹی ایم کے پاکستان مخالف احتجاج اور نعرے قابل برداشت نہیں، پانچ آئی پی پیز کے معاہدے ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے لیکن یہ آٹے میں نمک کے برابر ہیں اس کے فوائد عوام کو بجلی کے بلوں میں ملنے چاہیے حکومت پر دباو بڑھانے کے لیے جماعت اسلامی کی تحریک جاری رہے گی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی منصورہ لاہور میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ایم کے جلسہ کو روکنا غیر جمہوری رویہ ہے لیکن پاکستان مخالف نعرے بازی کو قبول نہیں کریں گے یہ تو دشمن کا ایجنڈا ہے بات چیت سے تحفظات دور کیے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

حافظ نعیم الرحمن نے وزیر اعظم کی طرف سے پانچ آئی پی پیز کے معاہدے ختم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا اور واضح کیا کہ جماعت اسلامی کی تحریک جاری رہے گی اوراگر چار سو گیارہ ارب روپے قومی خزانہ میں آئیں گے تو بجلی صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے کیپسٹی پیمنٹ بجلی کے بلوں میں شامل کریں۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا محکمہ جنگلات کی زمینوں پر منگریوز لگانے کا فیصلہ

حافظ نعیم الرحمن نے کرکٹ کیُ بدحالی پر لب کشائی کرتے ہوئے کہاکہ محسن نقوی صاحب پی سی بی چئیرمین ہیں ایک نقوی بے چارہ کیا کیا کرے انہیں ناکامی پر استعفی دینا چاہئیے،ان کاکہناتھاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اچھے کپتان کی ضرورت ہے وہ ہی کپتان دو تین سال چلائے پھر جاکر مسئلہ حل ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *