اسرائیلی فورسز کی بربریت: 24 گھنٹوں میں 55 فلسطینی شہید، 166 زخمی

اسرائیلی فورسز کی بربریت: 24 گھنٹوں میں 55 فلسطینی شہید، 166 زخمی

اسرائیلی فورسز کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 55 فلسطینی شہید اور 166 زخمی ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق دیر البلاح میں ایک اسکول پناہ گزین کیمپ پر ہونے والے حملے میں 28 فلسطینی شہید اور 54 زخمی ہوئے۔ اسی طرح خان یونس میں 4 اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں 3 فلسطینیوں کو محاصرے کے بعد شہید کر دیا گیا۔

جبالیہ کیمپ پر ہونے والے حملے میں الاقصیٰ ٹی وی کا ایک فلسطینی صحافی شہید ہو گیا، جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔ مزید برآں اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران الجزیرہ کے فوٹو گرافر کو بھی گولی مار کر زخمی کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ان حملوں کے باعث اقوام متحدہ شمالی غزہ میں اسکولوں اور ہسپتالوں کو بند کرنے پر مجبور ہو چکی ہے۔ اس بربریت کے نتیجے میں اب تک 42,065 فلسطینی شہید اور 97,886 زخمی ہو چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *