سیف اللّٰہ ابڑو کو نااہل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوا دیا گیا

سیف اللّٰہ ابڑو کو نااہل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوا دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کو نااہل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوا دیا گیا۔

ریفرنس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن کو بھیجا، جس میں کہا گیا کہ نیب کے زیر التو ریفرنس کی وجہ سے سیف اللّٰہ ابڑو ٹیکنوکریٹ سیٹ کے لیے درکار تقاضوں پر پورا نہیں اترتے۔

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ میں مخصوص نشستیں کسے ملیں گی؟ الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا کہ سیف اللّٰہ ابڑو کی جانب سے فراہم کردہ حلف نامے میں زیر کفالت لوگوں، زرعی آمدن، اور اثاثوں کی معلومات گمراہ کن ہیں اور انہوں نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کردہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں اپنے بچوں کی ملکیت والی زرعی اراضی کو چھپایا۔

مزید یہ کہ انہوں نے ٹیکس گوشواروں میں اصل زرعی آمدنی کو بھی پوشیدہ رکھا اور کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے غیر واضح رسیدیں جمع کروائیں۔

editor

Related Articles