چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کی جانب سے دیے جانے والے الوداعی عشائیے میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 10 اکتوبر کو عشائیے کے لیے ایک خط لکھا تھا، جس کے جواب میں چیف جسٹس نے دعوت قبول کی۔ اسسٹنٹ رجسٹرار نے سیکرٹری سپریم کورٹ بار کو جوابی خط ارسال کیا، جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے مجوزہ آئینی ترمیم کا ڈرافٹ پی ٹی آئی کیساتھ شیئر کر دیا، عامر ڈوگر
چونکہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کا فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو منعقد ہونا ہے، اس لیے یہ مناسب ہوگا کہ الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو رکھا جائے۔ اس طرح چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو ہوگا۔