پشاور ہائیکورٹ راہداری ضمانت کیلئے آئے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسد قیصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے ورکرز اور قیادت کے خلاف بدترین کریک ڈاؤن جاری رکھا گیا ہے۔
قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز نے بے شمار مقدمات درج کیئے ہیں۔ لیکن ہم علی امین گنڈا پور کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورانکا کہنا تھا کہ وفاق میں جانا ہر کسی کا حق ہے اورپی ٹی آئی کے 2 ہزار ورکرز اب بھی گرفتار ہے۔انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے اور معلومات ملی ہے کہ بانی کو جیل کے سیل کے اندر رکھا جارہا ہے اور بانی کو کھانے پینے کا مسئلہ بنانا ہوا ہے اور زین قریشی کے والد شاہ محمود قریشی کو بھی کسی قسم کی سہولیات نہیں دی جارہی ہیں۔ شاہ محمود قریشی کو فالفور اسپتال منتقل کیا جائے کیونکہ ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ملنے کے بعد مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان آگیا
تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریکِ انصاف اسد قیصر اور عمر ایوب نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج راہداری ضمانت کے لئے پشاور ہائیکورٹ آئیں ہیں ،ا سد قیصر نے کہا محسن نقوی کے ساتھ بیٹھنا صوبائی حکومت کا استحقاق ہے اورخیبر جرگے کے اوپر تشدد اور فائرنگ کی مزمت کرتا ہوں۔ اسد قیصر نے کہا کہ تنازعات کا حل پشتون ثقافت میں تشدد میں نہیں مذاکرات میں ہے، انکا کہنا تھا کہ ہم اتنے کمزور ہوگئے ہے کہ ہر چیز بندوق اور زبردستی کرنی پڑتی ہے اور حالات ایسے ہیں کہ اس صوبے اور عوام کو اپنا حق نہیں دیا جارہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قبائلی اضلاع کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پوری نہیں کئے گے اورافغانستان کے ساتھ بارڈر بند کرکے کیا پیغام دیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: آئی جی خیبر پختونخوا سے اختیارات واپس لینے کے پسِ پردہ حقائق سامنےآگئے
کے پی ہاؤس بند کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کے پی ہاؤس کو بند کر رہے ہے یہ رویہ انتہائی قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہا اکہ سیاسی جماعت کوئی دہشت گرد نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ حکومت جلد از جلد آئینی ترامیم لانا چاہتی ہے اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ کیا زور اور زبردستی سے کوئی قانونی سازی کی جاتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ایم این ایز نے رابطہ کیا ہے کہ انہیں دبایا جارہا ہے اور20 ،20 کروڑ روپے کی آفر اور وزرات دینے کی آفر دی جارہی ہے پی ٹی آئی ایم این ایز کو،۔ اس قیصر نے واضح کیا کہ ہمارا کوئی ایم این اے نہیں ٹوٹے گا۔
مزید پڑھیں: پانچ آئی پی پیز کے معاہدے ختم، بجلی قیمتوں میں کتنی بڑی کمی متوقع؟
حکومت کو کسی صورت یہ ترمیم لانے میں کامیاب ہونے نہیں دینگے اورہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹنے والے نہیں ہے ، ہم پُرامن جدوجہد کر رہے ہے اور وہ ہم کرتے رہے گئے ۔ عمر ایوب نے کہا کہ معلومات ملی ہے کہ بانی کو جیل کے سیل کے اندر رکھا جارہا ہے ۔