راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ ، عوام کے لیئے اہم ہدایات جاری

راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ ، عوام کے لیئے اہم ہدایات جاری

راولپنڈی شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کو محفوظ بنانا ہے اور اس حوالے سے عوام کی رہنمائی کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے اورراولپنڈی کی حدود میں ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق
دفعہ 144 کے تحت کبوتر بازی، ڈرون اڑانے اور لیزر لائیٹس کے استعمال پر پابندی عائد آئیندہ آٹھ روز تک عائد رہےگی۔

مزید پڑھیں: آئی جی خیبر پختونخوا سے اختیارات واپس لینے کے پسِ پردہ حقائق سامنےآگئے

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 10 سے 17 اکتوبر تک کیا گیا ہے اوردفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے۔
فیصلہ امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے اورشنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس 15, 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *