یاماہا نے اپنی موٹر سائیکل کے مشہور زمانہ ماڈلز پر صارفین کے لئےبڑی پیشکش کر دی ۔ آپ کسی بھی کمپنی کی پرانی موٹر سائیکل لائیں اور بدلےمیں نئی یاماہا موٹر سائیکل لےجائیں۔
تفصیلات کے مطابق یاماہا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی فروخت بڑھانے کے لیے صارفین کو بڑی آفر کر دی ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی کی پرانی موٹر سائیکل لائیں اور بقیہ پیسے پیمنٹ کرنے کے یاماہا کی کوئی بھی نئی موٹر سائیکل لے جائیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ویگن آر اور سوزوکی کلٹس کے تمام ماڈلز کی اکتوبر کیلئے قیمتیں سامنے آگئیں
یہ ایکسچینج پروگرام یاماہا کے مقبول ماڈلز جیسے YBR 125، YBR 125G، YB 125Z، اور YB 125Z-DX کے لیے دستیاب ہے ۔ آپ کے پاس موجودہ سواری نے اگر اپنا وقت پورا کر لیا ہے یا آپ کو ایک نئی موٹرسائیکل خریدنے کا ارادہ ہے تو اس آفر کی مدد سے آپ یاماہا کی نئی موٹرسائیکل آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔