صوبائی کابینہ میں رد و بدل :گورنر خیبرپختونخوا نے سمری کی منظوری دیدی

صوبائی کابینہ میں رد و بدل :گورنر خیبرپختونخوا نے سمری کی منظوری دیدی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیف منسٹر سردارعلی امین گنڈا پور کی طرف سے ارسال کی جا نے والی سمری کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سمری میں وزیراعلیٰ نے واضح کیا تھا کہ رکن صوبائی اسمبلی سید فخر جہاں کی بطور صوبائی وزیر اور بریگیڈیئر (ر ) محمد مصدق عباسی کی بطور مشیر وزیر اعلیٰ منظوری کی سفارش کی گئی تھی۔

گورنر کے پی کے نے دستخط اورمنظوری کے بعد سمری واپس سی ایم کو بھجوا دی ۔ فیصل کریم کنڈی نے سمری پر ریمارکس دیئے کہ مستقبل میں نئے مشیر کی تعیناتی منظوری کی سمری پہلے سے تعینات مشیر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی بعد ارسال کی جائے۔

editor

Related Articles