ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان کو شکست ، آسٹریلیاکی سیمی فائنل میں رسائی

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان کو شکست ، آسٹریلیاکی سیمی فائنل میں رسائی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 14 ویں میچ میں آسٹریلیا کی دعوت پرپاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور گرین شرٹس کی ٹیم 19.5 اوورز میں 82 رنزپر ڈھیر ہو گئی ۔

پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض 26 رنز بنائے ، ان کے علاوہ سدرہ امین 17، ارم جاوید 12، نداڈار 10، کپتان منیبہ علی 7، صدف شمس 3، طوبیٰ حسن 3، عمیمہ سہیل3، عروب شاہ اورنشرہ سندھو صفر پر پویلین لوٹ گئیں ۔

آسٹریلیا کی طرف سے ایشلی گارڈنر نے 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ۔ جورجیا ویرہم اور اینابیل سدر لینڈ نے 2، 2 جبکہ میگن شُوٹ اور سوفی مولینیکس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ جوابی اننگز میں 83 رنز کا ہدف کینگروز نے 11 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر پوراکر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان الیسا ہیلی 37 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہیں اور ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پویلین لوٹ گئیں۔ بیتھ مونے 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ الیس پیری 22 اور ایشلی گارڈنر 7 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹیں۔ پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے واحد وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *