اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پرکیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )عملے نے خیبر پختونخواہاؤس کو ڈی سیل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کے ہاؤس ڈی سیل نا کرنے پر ڈائریکٹر سی ڈی اے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ پی ٹی آئی کےوکلاءکی موجودگی میں کے پی ہاؤس کو کھول دیا گیا ۔
پی ٹی آئی وکلاء اور سی ڈی اے کے عملہ نے کے پی ہاؤس کا جائزہ بھی لیا، خیبر پختو نخوا ہاؤس کے دیگر بلاکس کو ڈی سیل کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ صوبائی کابیبہ نے کے پی ہاؤس ڈی سیل نا کرنے پر ڈائریکٹر سی ڈی اے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت نےگزشتہ روزکے پی ہاؤس ڈی سیل کرنےکا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان
عدالتی حکم دکھانے کے باوجود اس پرکوئی توجہ نا دی گئی ، عدالتی حکم پرعمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ دائر درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ فریقین عدالتی حکم پرعمل درآمد کے پابند ہیں، حکم عدولی توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ متعلقہ فریق کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

