16 اکتوبر سے پٹرول فی لٹر کتنا مہنگا ہو گا؟ اہم خبر

16 اکتوبر سے  پٹرول فی لٹر کتنا مہنگا ہو گا؟ اہم خبر

مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث حکومت نے اس بار پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا ارادہ کیا ہے۔

تجویز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا۔  ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول کی اوسط قیمت تقریباً 76 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 79 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل شوقین افراد کے لیے خوشخبری، یاماہا کی بڑی آفر!

جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی پچھلے 15 دنوں میں 80.5 ڈالر سے بڑھ کر تقریباً 87.5 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح آئندہ 15 روز کیلئے مٹی کا تیل 7 روپے 80 فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔

قیمتوں سے متعلق حتمی ورکنگ اوگرا حکومت کو 15 اکتوبر کو بجھوائے گی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *