پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں موبائل نیٹ ورک کی سروس کے معیار سے متعلق نئی رپورٹ جاری کر دی ہے
جس میں انٹرنیٹ رفتار اور صارفین کے تجربے سے متعلق اہم اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ جائزہ تین ماہ کے دوران ملک کے 159 اضلاع سے حاصل کیے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کیا گیا۔
یکم جنوری سے 31 مارچ 2026 تک ایک ارب 23 کروڑ سے زائد نمونوں کا تجزیہ کیا گیا، جس کے ذریعے صارفین کو فراہم کی جانے والی سروس کا حقیقت پسندانہ انداز میں جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : موبائل فون صارفین کے لیے پی ٹی اے کی نئی ہدایات جاری، ایسی غفلت جس پر سم بلاک ہو سکتی ہے
اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 18.60 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی، جبکہ جدید موبائل آلات استعمال کرنے والے صارفین کے لیے یہ رفتار بڑھ کر 30.20 ایم بی پی ایس تک دیکھی گئی۔
اسی طرح اوسط اپ لوڈ اسپیڈ 5.81 ایم بی پی ایس رہی، جو مجموعی طور پر نیٹ ورک کی کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔ رپورٹ میں صارفین کے تجربے سے متعلق دیگر پہلوؤں کو بھی شامل کیا گیا ہے
یہ بھی پڑھیں :مہنگے موبائل فون پیکجز سے پریشان صارفین کو پی ٹی اے نے بڑی خوشخبری سنادی
جن میں ویڈیو دیکھنے کا معیار اور آن لائن گیمز کی کارکردگی شامل ہیں۔ ویڈیو ایکسپیرینس اسکور 44.97 جبکہ گیمز اسکور 40.93 ریکارڈ کیا گیا۔ مزید برآں، ٹائم آن نیٹ ورک 94.21 فیصد رہا
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نتائج اوپن سگنل کے آزادانہ ٹیسٹوں پر مبنی ہیں جو حقیقی صارفین کے تجربات کو مدنظر رکھ کر مرتب کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے 15 بڑے شہروں میں مختلف موبائل کمپنیوں کی ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ اسپیڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

