حکومت کی جانب سے اسمارٹ فونز کی کسٹمز ویلیوایشن میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا

حکومت کی جانب سے اسمارٹ فونز کی کسٹمز ویلیوایشن میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا

حکومت کی جانب سے اسمارٹ فونز کی کسٹمز ویلیوایشن میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد آئی فون، سام سنگ گیلکسی اور گوگل پکسل سمیت مختلف معروف برانڈز کے مجموعی طور پر 62 موبائل فونز مہنگے ہو گئے ہیں، جبکہ ان پر عائد ٹیکس کی نئی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔

 نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے درآمدی موبائل فونز کی ویلیوایشن میں 175 فیصد تک اضافہ کیا ہے، نئی کسٹمز ویلیوایشن پر نظرثانی کے لیے 30 دن کے اندر درخواست دائر کی جا سکتی ہے۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے نئی رولنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت آئندہ درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس نئی مقررہ ویلیو کے مطابق وصول کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن بڑھنے سے درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس کی رقم میں اضافہ ہو گیا ہے اور مختلف برانڈز کے 62 ماڈلز مہنگے ہو چکے ہیں۔ یہ نیا قانون تمام استعمال شدہ موبائل فونز پر لاگو ہوگا اور فون کی حالت سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ مزید یہ کہ درآمدی موبائل فون کم از کم چھ ماہ قبل فعال ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سال 2026 میں اسمارٹ فونز سستے ہوں گے یا مہنگے؟

دستاویز کے مطابق درآمد کنندگان کو موبائل ایکٹیویشن کی مکمل تفصیل فراہم کرنا ہوگی۔ سابقہ ویلیوایشن حکم نامہ ختم کر دیا گیا ہے جبکہ نئی رولنگ نمبر 2070 نافذ کر دی گئی ہے۔ مارکیٹ اور درآمدی ڈیٹا کی بنیاد پر نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں، جس کے باعث پرانے موبائل فونز کی درآمد پر لاگت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

آئی فون سیریز

استعمال شدہ آئی فون 15 پرومیکس کی کسٹمز ویلیو 505 ڈالر مقرر کی گئی ہے جو پہلے 460 ڈالر تھی۔ آئی فون 15 پرو کی ویلیو 390 ڈالر سے بڑھا کر 472 ڈالر کر دی گئی ہے، جبکہ آئی فون 15 پلس 320 سے بڑھ کر 390 ڈالر اور آئی فون 15 کی ویلیو 310 سے بڑھ کر 378 ڈالر ہو گئی ہے۔

اسی طرح آئی فون 14 پرومیکس 360 سے بڑھ کر 413 ڈالر، آئی فون 14 پرو 290 سے بڑھ کر 350 ڈالر اور آئی فون 14 کی ویلیو 210 سے بڑھ کر 275 ڈالر ہو گئی ہے۔

آئی فون 13 پرومیکس 295 سے بڑھ کر 374 ڈالر، آئی فون 13 پرو 225 سے بڑھ کر 293 ڈالر اور آئی فون 13 کی ویلیو 170 سے بڑھ کر 225 ڈالر ہو گئی ہے۔

آئی فون 12 پرومیکس 215 سے بڑھ کر 274 ڈالر، آئی فون 12 پرو 155 سے بڑھ کر 222 ڈالر اور آئی فون 12 کی ویلیو 120 سے بڑھ کر 156 ڈالر کر دی گئی ہے۔

آئی فون 11 پرومیکس 145 سے بڑھ کر 211 ڈالر، آئی فون 11 پرو 125 سے بڑھ کر 160 ڈالر اور آئی فون 11 کی ویلیو 95 سے بڑھ کر 133 ڈالر ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری،کون سا موبائل پہلے نمبر پرہے؟

دیگر ماڈلز میں آئی فون ایکس ایس میکس کی ویلیو 95 ڈالر برقرار رکھی گئی ہے، آئی فون ایکس ایس 66 سے بڑھ کر 73 ڈالر، آئی فون ایکس آر 76 سے بڑھ کر 80 ڈالر، آئی فون ایکس 57 سے بڑھ کر 70 ڈالر، آئی فون 8 پلس 47 سے بڑھ کر 78 ڈالر اور آئی فون 8 کی ویلیو 38 سے بڑھ کر 45 ڈالر ہو گئی ہے۔

آئی فون 7 پلس 26 سے بڑھ کر 35 ڈالر، آئی فون ایس ای تھری کی ویلیو 73 ڈالر برقرار، آئی فون ایس ای ٹو 25 سے بڑھ کر 52 ڈالر اور آئی فون ایس ای 25 سے بڑھ کر 47 ڈالر ہو گیا ہے۔

سام سنگ گیلکسی سیریز

سام سنگ گیلکسی ایس 23 کی ویلیو 140 سے بڑھ کر 250 ڈالر، ایس 22 الٹرا 160 سے بڑھ کر 260 ڈالر، ایس 22 پلس 75 سے بڑھ کر 180 ڈالر ہو گئی ہے۔

ایس 22 کی ویلیو 80 سے بڑھ کر 130 ڈالر، ایس 21 پلس 69 سے بڑھ کر 150 ڈالر اور ایس 21 کی ویلیو 50 سے بڑھ کر 110 ڈالر ہو گئی ہے۔

ایس 20 پلس 46 سے بڑھ کر 94 ڈالر، ایس 20 کی ویلیو 41 سے بڑھ کر 75 ڈالر، ایس 10 پلس 25 سے بڑھ کر 60 ڈالر، ایس 10 کی ویلیو 25 سے بڑھ کر 54 ڈالر اور ایس 10 ای 25 سے بڑھ کر 49 ڈالر ہو گئی ہے۔

نوٹ سیریز میں نوٹ 20 الٹرا 115 سے بڑھ کر 145 ڈالر، نوٹ 20 کی ویلیو 59 سے بڑھ کر 95 ڈالر، نوٹ 10 کی ویلیو 41 سے بڑھ کر 60 ڈالر اور نوٹ 9 کی ویلیو 25 سے بڑھ کر 50 ڈالر کر دی گئی ہے۔

گوگل پکسل سیریز

گوگل پکسل 9 پرو ایکس ایل 260 سے بڑھ کر 348 ڈالر، پکسل 9 پرو 195 سے بڑھ کر 290 ڈالر اور پکسل 9 کی ویلیو 150 سے بڑھ کر 215 ڈالر ہو گئی ہےپکسل 8 پرو 188 سے بڑھ کر 215 ڈالر اور پکسل 8 اے 98 سے بڑھ کر 120 ڈالر ہو گیا ہے۔

پکسل 7 پرو 119 سے بڑھ کر 145 ڈالر، پکسل 7 کی ویلیو 59 سے بڑھ کر 105 ڈالر، پکسل 6 پرو 55 سے بڑھ کر 110 ڈالر، پکسل 6 کی ویلیو 32 سے بڑھ کر 94 ڈالر اور پکسل 6 اے 28 سے بڑھ کر 82 ڈالر ہو گئی ہے،پکسل 5 اور پکسل 5 اے دونوں کی ویلیو 18 سے بڑھ کر 47 ڈالر ہو گئی ہے۔

ون پلس اور دیگر ماڈلز

ون پلس 12 کی ویلیو 184 سے بڑھ کر 211 ڈالر، ون پلس 12 آر 105 سے بڑھ کر 176 ڈالر، ون پلس 11 کی ویلیو 92 سے بڑھ کر 121 ڈالر، ون پلس 10 ٹی 60 سے بڑھ کر 90 ڈالر اور ون پلس 10 پرو 65 سے بڑھ کر 113 ڈالر ہو گئی ہے۔

ایکواس آر تھری کی ویلیو 25 سے بڑھ کر 47 ڈالر، جبکہ سام سنگ گیلکسی ایس 23 الٹرا 255 سے بڑھ کر 305 ڈالر اور ایس 23 پلس 160 سے بڑھ کر 260 ڈالر ہو گیا ہے۔

رولنگ میں واضح کیا گیا ہے کہ بغیر پیکنگ اور بغیر لوازمات کے کمرشل مقدار میں درآمد کیے گئے موبائل فونز کی ویلیو وہی تصور کی جائے گی جو فہرست میں درج ہے، چاہے ان کی حالت کچھ بھی ہو۔ مزید یہ کہ ایسے فونز کم از کم چھ ماہ قبل فعال ہونا لازمی ہوں گے اور درآمد کنندہ اس کی تفصیل فراہم کرے گا جس کی تصدیق متعلقہ حکام کریں گے۔

اگر کسی برانڈ یا ماڈل کا نام فہرست میں شامل نہ ہو تو اس کی ویلیو کا تعین متعلقہ قوانین کے تحت کیا جائے گا۔ اسی طرح اگر انوائس میں درج قیمت مقررہ ویلیو سے زیادہ ہو تو ٹیکس زیادہ قیمت کی بنیاد پر لیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *