فیلڈ مارشل بہترین شخصیت،وزیراعظم کیساتھ انکی مکمل ہم آہنگی ہے، ٹرمپ

فیلڈ مارشل بہترین شخصیت،وزیراعظم کیساتھ انکی مکمل ہم آہنگی ہے، ٹرمپ

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان موجود ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی اور عسکری اداروں کے درمیان بہتر تعاون نہ صرف داخلی استحکام کے لیے اہم ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں بھی مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے باہمی تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال خوش آئند ہے۔

امریکی میڈیا ادارے ایگزیوس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیرِ اعظم کے درمیان تعلقات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ موجود ہے۔ عسکری قیادت وزیرِ اعظم کا مکمل احترام کرتی ہے جبکہ وزیرِ اعظم اور فوجی قیادت کے درمیان قریبی رابطہ اور باہمی اعتماد ملک کے لیے مثبت پیغام ہے۔

  یہ بھی پڑھیں :صدر ٹرمپ کے ’مائی فیورٹ فیلڈ مارشل‘ کا دُنیا میں ڈنکا، سید عاصم منیر نے امریکا ایران جنگ رکوا دی، امریکی ٹی وی

ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل کی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل بہت عمدہ شخصیت ہیں اور خطے کی پیچیدہ صورتحال، خصوصاً ایران سے متعلق معاملات، کو گہرائی سے سمجھتے ہیں اور ان کی رائے اہمیت کی حامل ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ مختلف امور پر ہونے والی پیش رفت اور معاہدوں کے حوالے سے بھی فیلڈ مارشل کی فہم اور خطے کے بارے میں معلومات نے مثبت کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے میں فیلڈ مارشل نے واقعی ہماری مدد کی ۔ ایسے رہنما جو علاقائی حقائق اور سفارتی پیچیدگیوں کو سمجھتے ہوں بین الاقوامی سطح پر تعمیری کردار ادا کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles