معروف بھارتی سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

معروف بھارتی سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

ممبئی کے مشہور سیاست دان اور بالی وڈ ستاروں میں مقبول سابق ریاستی وزیر باباصدیقی کو باندرا میں ان کے بیٹے کے دفتر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے بتایا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اور سابق وزیر باباصدیقی کو مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا اور انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے باباصدیقی کو ان کے بیٹے ذیشان کے دفتر کے قریب نشانہ بنایا اور ان کو 6 گولیاں لگیں، جس سے ان کے ایک ساتھی بھی زخمی ہوگئے ہیں اور یہ واقعہ دوسہرا کے علاقے میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سینیئر مشیر شاہ فرمان عہدے سے مستعفی

مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے بتایا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اور اس حوالے سے پولیس کو ہدایات دی ہیں اور دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں سے ایک کا تعلق اترپردیش اور دوسرے کا ہریانہ سے ہے جبکہ تیسرا ملزم فرار ہوگیا۔

 خیال رہے کہ بھارت کی فلمی دنیا میں بابا صدیقی بہت شہرت رکھتے تھے ،ان کی جانب سے بالی وڈ ستاروں کو ہر سال ماہ رمضان میں افطار پارٹی پر مدعو کیاجاتا تھا، اس افطار میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے شوبز ستارے اور دیگر شخصیات شریک ہوتی تھیں۔

بابا ضیاء الدین صدیقی ایک بھارتی سیاست دان ہیں جو ریاست مہاراشٹرا کے واندرے مغربی ودھان سبھا کے حلقہ سے رکن قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) رہ چکے ہیں۔ وہ 1999، 2004 اور 2009 میں لگاتار تین بار ایم ایل اے رہے اور اس سے قبل مسلسل دو مرتبہ (1992–1997) میں میونسپل کارپوریٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *