وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں عدم پیشی پر انہیں 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن کی عدالت میں علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن پیش ہوئے۔ اس موقع پر علی امین گنڈاپور کے گزشتہ وارنٹ گرفتاری کی بیلف رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، جس کے مطابق وارنٹ پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو گرفتار

عدالت نے طلبی کے باوجود علی امین گنڈاپور کی غیر موجودگی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور انہیں 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ یہ بھی یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Related Articles