راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ

راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر 14 سے 17 اکتوبر تک جڑواں شہروں میں میٹرو سروس معطل رہے گی۔ میٹرو بس سروس کی انتظامیہ نے بتایا کہ 13 اکتوبر تک سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: طویل انتظار کے بعد کمپنی نے ’ سوزوکی ایوری ‘ متعارف کروادی

یہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں رکن ممالک چین، روس، بیلا روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم شریک ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *